مکہ مکرمہ میں بارش، مدینہ منورہ میں غبار
’شفا، اضم، بنی یزید، میسان، یلملم اور العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، ریاض، مشرقی ریجن، باحہ، عسیر اور جازان کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں شفا، اضم، بنی یزید، میسان، یلملم اور العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’جبکہ طائف، المظیلف اور القنفذہ میں ہلکی بارش کی توقع ہے اور یہ کیفیت شام 8 بجے تک رہے گی‘۔
مدینہ منورہ ریجن کے حوالے سے محکمہ نے کہا ہے کہ ’المہد، وادی الفرع، الرایس اور ینبع میں مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’ریاض ریجن کے شہروں الدوادمی، الرین اور عفیف میں بھی اسی طرح کی کیفیت ہوگی‘۔
’مشرقی ریجن کے الاحسا، بقیق، الخفجی اور حفر الباطن میں شام 6 بجے تک گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
’جازان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور الحرث، الدائر، الریث اور العارضہ میں تیز ہوا چلے گی جبکہ تیز بارش کے باعث سیلابی ریلوں کا بھی خطرہ ہے‘۔
’عسیر ریجن میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے جس کے ساتھ گرج چمک بھی ہوگی‘۔