Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: عسکری وردیوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے پر 3 دکانیں سیل

اس آپریشن میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے حصہ لیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
ریاض گورنریٹ  نے مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں کے تعاون سے غیر قانونی طور پر عسکری وردیاں اور بیجز  تیار اور فروخت کرنے والی 3 دکانوں کو سیل کردیا۔
مذکورہ دکانوں سے 1200  سے زائد مختلف سرکاری اداروں کی وردیاں اور بیجز ضبط کیے گئے۔
یہ دکانیں اس طرح کے  ملبوسات تیار کرکے  ضوابط کی خلاف ورزی کررہی تھیں نیز بغیر لائسنس عسکری وردیاں اور بیجز تیار کررہی تھیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض ریجن کے گورنر اور نائب گورنر کی ہدایات پر یہ آپریشن کیا گیا۔ سلامتی کمیٹی کی جانب سے نگرانی اور معائنے کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس طرح کے کاروبار کو ختم کیا جاسکے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔
اس آپریشن میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے حصہ لیا جن میں وزارت نیشنل گارڈز، وزارت تجارت، ریاستی سلامتی  کا ادارہ، ریاض ریجن کی پولیس، محکمہ پاسپورٹ، ریاض میونسپلٹی اور ریاض میں لیبر آفس کی ٹیمیں ہمراہ تھیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: