Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی طورپر عسکری وردی تیار کرنے والی دکان سیل  

تفتیشی ٹیم متعدد سرکاری اداروں پرمشتمل ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے  الخرج کمشنری میں غیر قانونی طورپرعسکری وردیاں تیار کرنے والی ایک دکان کو سیل کردیا-
تفتیشی اہلکاروں نے دکان سے 200 سے زیادہ عسکری سٹارز، میڈلز اور بیجز ضبط کرلیے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیکیورٹی ٹیموں کی جانب سے ریاض ریجن کی مختلف کمشنریوں میں عسکری وردیاں فروخت کرنے والی دکانوں کی تفتیشی مہم جاری ہے-  
تفتیش ٹیموں میں متعدد سرکاری اداروں کے اہلکار شریک ہیں- ان میں نیشنل گارڈز اور تجارت کی وزارتوں کے علاوہ ریاستی سلامتی کی جنرل پریذیڈنسی، ریاض میونسپلٹی ، محکمہ پاسپورٹ، سپیشل ٹاسک فورس، لیبرآفس اور الخرج میں سپیشل فورس کے اہلکار شامل-  
یاد رہے  کہ گورنر ریاض تفتیشی مہم کی نگرانی کررہے ہیں- ہدایات ہیں کہ  غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دکانداروں کے ساتھ  قانونی کارروائی کی جائے- 

شیئر: