ریاض: عسکری وردیاں اور بیجز کے غیرقانونی کاروبار پر کارروائی
ریاض: عسکری وردیاں اور بیجز کے غیرقانونی کاروبار پر کارروائی
جمعرات 5 ستمبر 2024 21:43
آپریشن میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
ریاض گورنریٹ نے مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں کے تعاون سے غیرقانونی طورپر عسکری وردیاں اور بیجز تیار اور فروخت کرنے والی 8 دکانوں کو سیل کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض ریجن کے گورنر اور نائب گورنر کی ہدایات کی روشنی میں یہ آپریشن کیا گیا۔ سلامتی کمیٹی کی جانب سے معائنے اور نگرانی کے دوران کے اس کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس طرح کی کاروبار کو روکا جاسکے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ اقدامات کیے جائیں۔
ریاض پریذیڈنسی کے مطابق ان دکانوں میں غیر قانونی طریقے سے 600 سے زائد رینکس کی وردیاں اور فوجی لوگو تیار کیے جارہے تھے۔ تمام چیزیں ضبط کرکے دکانوں کو سیل کردیا گیا۔
اس آپریشن میں وزارت نیشنل گارڈ، وزارت تجارت، ایوان صدر ریاستی سلامتی، ریاض ریجن پولیس، ریاض ریجن محکمہ پاسپورٹ، ریاض میونسپلٹی اور ریاض ریجن میں لیبر آفس کی شرکت شامل تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں