Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتوں اور بلیوں کو آپس میں لڑنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے، نئی تحقیق کیا کہتی ہے؟

ایک تحقیق کے مطابق اپنے پالتو جانوروں جیسے کتوں اور بلیوں کو آپس میں لڑنے سے روکنے کی کلید اس بات میں ہے کہ آپ ان کا پہلا تعارف کیسے کراتے ہیں۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ڈاگس ٹرسٹ کے نتائج میں بتایا گیا ہے جو لوگ اپنی بلی کے لیے ایک پِلے کو گھر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ آہستہ آہستہ انہیں ایک دوسرے کی عادت ڈالیں۔
جانوروں کی ڈاکٹر اور ان کے رویوں کی ماہر ڈاکٹر ریچل کیسی نے کہا کہ ’میرا مشورہ ہے کہ یہ بتدریج کریں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایک مثالی دنیا میں، آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ بلی کو ایسی صورت حال میں رکھا جائے جہاں سے وہ فرار ہو جائے، وہ راستے سے ہٹ جائے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ بلی کسی اونچی جگہ پر جا سکے تاکہ اسے پِلے سے خطرہ محسوس نہ ہو۔‘
ڈاکٹر ریچل جو ڈاگس ٹرسٹ میں سٹریٹجی اور ٹرانسفارمیشن کی ڈائریکٹر بھی ہیں، نے مزید کہا کہ ’آپ کو واقعی پِلے کو سکھانے کی ضرورت یہ ہے کہ بلی کی موجودگی میں پرسکون رہنا ہے۔‘
اپنی جنریشن پپ ریسرچ کے حصے کے طور پر، ڈاگس ٹرسٹ کتوں اور بلیوں کے درمیان تعامل کو دیکھ رہا ہے۔ اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تعارف کی رفتار اور پِلے کی عمر جیسے عوامل گھریلو بلیوں کے ساتھ ان کے رویے کو متاثر کر سکتے ہیں۔
تحقیق سے پتا چلا کہ پالتو جانوروں کے مالکان میں سے تقریباً 100 میں سے 20 افراد اپنے نئے پِلے کو اپنی موجودہ بلیوں سے فوری طور پر متعارف کرواتے ہیں، اور 18.9 فیصد دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایسا کرتے ہیں۔ تاہم پِلوں اور بلیوں کے درمیان بتدریج تعارف نے ان کے ساتھ رہنے کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔
 

شیئر: