Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل لاجسٹک فورم، ریاض ایئرپورٹ پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

لاجسٹک فورم ریاض میں 12 سے 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ جوازات)
سعودی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ پاسپورٹ نے ریاض میں گلوبل لاجسٹک فورم 2024  کے موقع پر وزارت ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کے تعاون سے خصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔
یاد رہے گلوبل لاجسٹک فورم کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں 12 سے 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
یہ فورم لاجسٹک سیکٹر میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے ’ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے‘۔

شیئر: