Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکنز اینڈ ہٹنگ ایگزیبیشن: سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

فالکنز اینڈ ہٹنگ ایگزیبیشن 3 سے 12 اکتوبر تک جاری رہے گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہٹنگ ایگزیبیشن 2024  کے موقع پر سعودی فالکنز کلب کے تعاون سے خصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایئرپورٹس پرآنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔
یاد رہے سعودی انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہٹنگ ایگزیبیشن 3 سے 12 اکتوبر تک جاری رہے گی۔


ایگزیبیشن میں 45 ممالک کے 400 نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئر پورٹ کے علاوہ ایسٹرن ریجن میں سرحدی چوکیوں سے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
فالکنز اینڈ ہٹنگ ایگزیبیشن  میں 45 ممالک کے 400 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں۔

شیئر: