Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں برونڈی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جمہوریہ برونڈی کے وزیر خارجہ البرٹ شنجیرو کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دورران دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقواٹی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: