Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی ریاض میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات

اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، ایران میں سعودی سفیرعبداللہ العنزی اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔
بعد ازں سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔

شیئر: