گارفیلڈ جو اس وقت اداکارہ فلورنس پوگ کے ساتھ اپنے رومانوی ڈرامے ’وی لائیو اِن ٹائم‘ کی تشہیر کر رہے ہیں انہوں نے نیو یارک کی 92 ویں سٹریٹ وائی میں ہورووٹز کے ساتھ پوڈ کاسٹ پر بات چیت کی ہے۔
پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان ہورووٹز نے ہالی وڈ اداکارہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گارفیلڈ نے غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جواب دیا کہ اس میں ان کی ذاتی خواہش کافی سے زیادہ ہے جو کہ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
گارفیلڈ نے کہاہے’ ہمیں اپنی توانائی کو کسی ایسی چیز کی طرف لگانا چاہئے جو حقیقت میں اہم ہے، آپ جانتے ہیں؟ دنیا میں اس وقت جو بھی مصیبت زدہ یا مظلوم ہے شائد ہمیں اپنی توانائی ان کی مدد کے لیے لگانی چاہئے۔‘
اداکار نے مزید کہا ’کوئی بھی تکلیف اٹھا رہا ہو یا کوئی بھی مظلوم ہے جو بھی اس وقت ہماری دنیا کی ہولناکیوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ہمیں اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔
فلسطین کے بارے میں اپنے موقف کے ساتھ گارفیلڈ ان مشہور شخصیات کی صف میں شامل ہو گئے ہے جنہوں نے گذشتہ ایک سال سے غزہ میں اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے خلاف بات کی ہے۔
غزہ میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والوں میں فلسطینی امریکی ماڈلز بہنیں بیلا حدید اور گیگی حدید، مارول اداکار مارک روفالو، ’برجرٹن‘ سٹار نکولا کوفلن اور ’ ویڈنسڈے‘ کی اداکارہ جینا اورٹیگا شامل ہیں۔