Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیول فورسز کی یونان میں مشترکہ مشقوں ’میڈوسا 13‘ میں شرکت

مشق میں مصر، فرانس، قبرص کی نیول فورسز بھی شریک ہیں۔(فوٹو: وزارت دفاع)
سعودی نیول فورسز یونان میں مشترکہ بحری اور فضائی مشق ’میڈوسا 13’ میں شرکت کر رہی ہیں جس میں ملٹری آپریشنز، انفارمیشن آپریشنز، بری اور بحری حملہ، اور شہریوں کے انخلا کی مشق کی جائے گی۔
وزارت دفاع کے مطابق مشق میں حصہ لینے والے نیول فورسز کے یونٹ یونان پہنچ گئے، اس میں بحری جہاز، میرین فورسز اور خصوصی میری ٹائم سکیورٹی یونٹس کے ساتھ نیول ایوی ایشن شامل ہیں۔
اس مشق میں مصر، فرانس، قبرص کی نیول فورسز بھی شریک ہیں۔ اس کا مقصد بین الاقوامی فوجی تعاون کو مستحکم کرنا اور بحری سلامتی کو بڑھانا ہے,
 اس کا مقصد سمندری ماحول کی سلامتی کو بڑھانے کےلیے اتحاد اور مشترکہ سکیورٹی تعاون، جدید ہتھیارں کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ جنگی مشنوں کا انتظام اور ان پرعملدرآمد، غیر روایتی سمندری خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے یونٹوں کے درمیان آہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
توقع ہے یہ مشق علاقائی سلامتی کے ساتھ تمام شریک ملکوں کی بحری صلاحیتوں کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

شیئر: