سعودی فضائیہ کی شرکت سے امارات میں مشترکہ مشقوں کا آغاز
’مشترکہ مشقوں میں سعودی جوانوں کو جدید جنگی ہنر سکھائے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ایئرفورس کی شرکت سے امارات میں مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’علم الصحرا‘ نامی مشترکہ مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی جن میں سلطنت عمان، امریکہ، فرانس اور جنوبی کوریا کی أفواج بھی شریک ہے۔
امارات کے الظفرہ ایئربیس میں منعقد ہونے والی مشترکہ مشقوں میں سعودی ایئرفورس کے جدید ترین طیارے ایف 15 ایس اے شامل ہیں۔
مشقوں میں شرکت کرنے والی سعودی أفواج کے سربراہ جنرل عادل أبو ملحہ نے کہا ہے کہ ’مشترکہ مشقوں میں سعودی جوانوں کو جدید جنگی ہنر سکھائے جائیں گے‘۔
’مشق کا مقصد مختلف دوست ممالک کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور استعداد میں اضافہ ہے‘۔