Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ میں مشترکہ مشقیں اختتام پذیر، سعودی آرمی چیف کی شرکت

وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار اورعسکری وفود بھی موجود تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
ترکیہ میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں ایویسیس 2024 کی اختتامی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے شرکت کی۔
سعودی وزیردفاع کی نیابت کرتے ہوئے آرمی چیف فرسٹ لیففٹننٹ جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق مشترکہ عسکری مشقیں ترکیہ کے شہر ازمیر میں ہوئی جس میں سعودی عرب سمیت مختلف برادر اوردوست ممالک کے مسلح فوجی دستوں نے شرکت کی۔
 مشقوں کی اختتامی تقریب میں حقیقت سے قریب تر مشقیں پیش کی گئیں جن میں فضائی بری اور بحری دستوں نے شرکت کی اور اپنے جوہردکھائے۔
اختتامی تقریب میں مختلف ممالک کے وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار اورعسکری وفود بھی موجود تھے۔
سعودی عرب کے ترکیہ میں سفیر فہد ابوالنصر اور دیگر اعلی فوجی قائدین نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔

شیئر: