Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 3 ہزار 3 سو موٹر سائیکلیں ضبط

’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 1395 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 3371 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 6 اکتوبر سے 12 اکتوبرتک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 1395 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ ریجن 110 میں، مدینہ منورہ ریجن میں 138، مشرقی ریجن میں 463، عسیر میں 122، تبوک میں 55، حائل میں 28، قصیم میں 76 اور جازان میں 126 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

شیئر: