مکہ مکرمہ، عسیر، جازان اور الباحہ میں تیز بارش کی توقع
’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ رہاط، مدرکہ، تربہ، اللیث اور القنفذہ میں رات 9 بجے تک بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں تیز ہوا کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ رہاط، مدرکہ، تربہ، اللیث اور القنفذہ میں رات 9 بجے تک بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر، الباحہ اور جازان میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ دن بھر مطلع أبر آلود رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے بعض شہروں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے جبکہ دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں شمال مشرقی ہوا چلے گی جس کی رفتار32 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔