Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی حنیفہ میں 146 درانداز گرفتار

’کارروائی میں گرفتار ہونے والے یمنی اور ایتھوپین درانداز تھے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ وادی حنیفہ میں 146 مشکوک افراد پائے گئے جن سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے داخل ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’سپیشل فورس کے تحت کی جانے والی کارروائی میں گرفتار ہونے والے یمنی اور ایتھوپین درانداز تھے‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کس نے انہیں سہولت فراہم کی ہے‘۔
ریاض پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غیر قانونی افراد کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں سہولت فراہم کرنا، انہیں کسی بھی قسم مدد فراہم کرنا سنگین جرم ہے‘۔
’اس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ تشہیر بھی کی جائے گی‘۔

شیئر: