Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور فلپائن توانائی کے شعبے میں تعاون کریں گے

دونوں ملکوں نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ریاض میں فلپائن کے وزیرتوانائی رافیل لوٹیلا نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر پٹرولیم اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے بعد توانائی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
جن شعبوں میں تعاون کے لیے اتفاق کیا گیا ان میں پٹرولیم، پیٹروکیمیکل، گیس، بجلی، قابل تجدید توانائی اور سرکلر کاربن اکانومی وٹیکنالوجی، سائبرسکیورٹی ومصنوعی ذہانت شامل ہیں۔

شیئر: