Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر توانائی سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

’دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبد العزیز سے برطانوی وزیر توانائی کلیر کوٹینیو نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت توانائی  کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے متعدد أمور پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان توانائی کے علاوہ مستقبل کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کے حوالے سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں وزرا نے صاف ہائیڈروجن اور آلودگی سے پاک توانائی سے فائدہ اٹھانے کے لیے کاربن سے پاک وسائل ٹرانسپورٹ پر بھی بحث کی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے اور مقامی افراد کو اس شعبے سے وابستہ کرنے کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ ، گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اینیشیٹیو کے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔

شیئر: