سعودی وزیر صنعت کے دورہ اٹلی کا آغاز، مشترکہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے
حکام سے ملاقاتیں اور معروف اطالوی کمپنیوں کا دورہ کریں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے اٹلی کے سرکاری دورے کا آغاز کیا ہے جو 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر دورے کے دوران مملکت میں آٹوموبائل، خوراک، سپیس اور میرین انڈسٹری سمیت صنعتی شعبوں میں مشرکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سعودی وزیر صنعت ومعدنی وسائل دارالحکومت روم کے علاوہ میلان بھی جائیں گے جہاں وہ سرکاری حکام، نجی شعبے کے عہدیداروں سے ملاقاتیں اور معروف اطالوی کمپنیوں کا دورہ کریں گے۔
اس کا مقصد سعودی انڈسٹری کو نالج اور سمارٹ مینو فیکچرنگ سلوشنز کی منتقلی اور دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروع دینا ہے۔
بندر الخریف سعودی، اطالوی بزنس کونسل کے نائب صدر، وزیر ماحولیات وانرجی سکیورٹی کے علاوہ اطالوی وزیر انٹرپرائز اینڈ انڈسری ایڈلفو ارسو سے ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کے مابین صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔