Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی معدنی دولت 9 ٹریلین ریال تک پہنچ گئی: سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل

وزیر نے نجران یونیورسٹی میں طلبہ سے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے نجران یونیورسٹی میں طلبہ سے ملاقات کی۔ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن الخضیری اور دیگر عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق بندر الخریف نے طلبہ کے تربیتی پروگرام، صنعت اور کان کنی کی ترقی کے لیے قومی حکمت عملی اور مملکت کے وژن 2030 کے ایجنڈے کے حصے کے طور پر معیشت کے تنوع پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ترقیاتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے وزارت کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا ’مملکت کو اپنی قدرتی اور معدنی دولت کی وجہ سے بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ مملکت کی معدنی دولت تقریبا 9 ٹریلین ریال تک پہنچ گئی ہے‘۔
انہوں نے نجران کے حوالے سے بتایا کہ’ یہاں سونے، چاندی اور گرینائٹ سمیت معدنی وسائل موجود ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا’ وزارت نجی شعبے کےلیے تربیتی پروگرام کے حوالے سے یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کررہی ہے جس سے تعلیمی شعبےاور صنعت کے درمیان فرق ختم کرنے میں مدد ملے گی‘۔

شیئر: