Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صنعت کی چینی کان کنی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

وزیر صنعت نے چینی کمپنی چینٹ گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کے وزیر صنعت و معدنی وسائل نے شنگھائی دورے کے دوران معروف کان کنی کمپنیوں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بندر الخریف نے قدرتی وسائل کے شعبے میں ممکنہ مواقع تلاش کرنے کے لیے سی ایم او سی گروپ کے چیئرمین یوآن ہونگلن سے مشاورت کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فریقین نے کان کنی اور پروسیسنگ، بشمول ضروری اور نایاب دونوں دھاتوں کی سملٹنگ اور ریفائننگ میں تجربے کے استعمال پر بات کی۔
بندر الخریف نے وانگ منگ کے ساتھ لوہے اور سٹیل کی صنعت سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی بات کی۔
سعودی وزیر نے کنگفا، سی اے ٹی ایل، لیاؤننگ فانگڈا گروپ اور چائنا گیس کے چیئرمینوں سے بھی ملاقات کی۔
بندر الخریف نے شنگھائی میں سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن کے صدر دفتر میں شمالی ایشیا کے علاقائی صدر لی لی کے ساتھ چینی مارکیٹ میں کمپنی کے تجربے اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں اس کی عالمی مہارت کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر نے ہوائی کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور انوویشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور درست ٹیکنالوجیز اور آپٹیکل پرزوں میں استعمال ہونے والے کمپنی کے جدید عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
یہ دورہ سعودی عرب اور چین کے کان کنی اور صنعتی شعبوں میں تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بندر الخریف کے عزائم کا حصہ ہے۔
اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینا اور ان صنعتوں کو آگے بڑھانے کے لیے مملکت کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔
مملکت کے وزیر صنعت و معدنی وسائل نے شنگھائی میں واقع چینی کمپنی چینٹ گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے چینٹ گروپ کے چیئر مین کے ساتھ الیکٹریکل صنعتوں، پانی کی ٹیکنالوجیز اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت کی۔

شیئر: