سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ مفاد کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب گزشتہ دوہفتوں کے دوران لبنان کی صورتحال کے بعد غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور خطے میں کشیدگی روکنے کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔