Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر العرب میں طوفان سے عمان اور خلیجی ممالک متاثر ہوں گے

’سمندری طوفان سے امارات، یمن اور ربع الخالی کا علاقہ بھی متاثر ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ موسمی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ بحر العرب میں سمندری طوفان سے سلطنت عمان براہ راست اور دیگر خلیجی ممالک بالواسطہ متاثر ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سمندری طوفان کے باعث سلطنت عمان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش آج منگل سے جمعرات تک رہے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سمندری طوفان سے امارات، یمن اور ربع الخالی کا علاقہ بھی متاثر ہوگا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب سمندری طوفان  بالواسطہ طور پر جزوی متاثر ہوگا جبکہ بعض علاقوں میں تیز بارش کاامکان ہے‘۔

شیئر: