Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80 ہزار سال میں ایک مرتبہ نظر آنے والے دم دار ستارے کا مشاہدہ

’سعودی عرب میں سورج غروب ہونے کے بعد مغربی افق پر اسے دیکھا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 80 ہزار سال میں ایک مرتبہ ہمارے مدار سے گزرنے والا انتہائی نادر دم دار ستارے کا مشاہدہ ممکن ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان دنوں سعودی عرب کے افق سے مذکورہ ستارے کا گزر ہورہا ہے جس کا کھلی آنکھ سے مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ستارے انتہائی نادر ہے اور سعودی عرب میں سورج غروب ہونے کے بعد مغربی افق پر اسے دیکھا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہاہے کہ’ بعض دم ستارے کرہ ارضی کے افق سے گزرتے ہیں جن میں سے بعض ہزاروں سال میں ایک مرتبہ اور بعض کئی سو سال بعد گزرتے ہیں‘۔
’ان میں سے معروف ترین دم دار ستارہ ہالی کے نام سے معروف ہے جو 76 سال میں ایک مرتبہ کرہ ارضی سے گزرتا ہے، اس کا آخری مشاہدہ 1986 میں ہوا تھا اور توقع ہے کہ 2061 میں اس کا دوبارہ مشاہدہ ہو‘۔

شیئر: