سعودی عرب میں ہوا سے توانائی کا منصوبہ آخری مراحل میں
منگل 15 اکتوبر 2024 10:22
’جاپان کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے اور رواں سال کے اختتام پر اس کا بجٹ منظور ہوجائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے ہوا سے توانائی حاصل کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منصوبے کے لیے جاپان کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے اور رواں سال کے اختتام پر اس کا بجٹ منظور ہوجائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور جاپان کے درمیان ہوا سے توانائی حاصل کرنے کے منصوبے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے‘۔
’یہ دو منصوبے ہیں جن میں پہلا الغاط میں قائم کیا جائے گا جس سے 600 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی جبکہ دوسراشمال میں قائم ہوگا جس سے 500 میگا واٹ بجلی کا حصول ہوگا‘۔
’توقع ہے کہ دونوں منصوبوں سے حاصل ہونے والی بجلی دو لاکھ 57 ہزار گھروں کے لیے کافی ہوگی‘۔
واضح رہے کہ یہ منصوبے وژن 2030 کے مطابق تجدد پذیر صاف توانائی کے حصول کے اہداف کا حصہ ہے۔