Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں خودکش بم دھماکہ،20ہلاک

  کابل ...افغانستان کے شہر لشکرگاہ میں جمعرات کو خودکش کار بم دھماکے میں20 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے ایک بینک کو نشانہ بنایا جہاں بڑی تعداد میں لوگ تنخواہ وصول کرنے کے لئے قطار میں کھڑے تھے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کسی بھی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
 

 

شیئر: