شاہ سلمان مرکز اور انٹرنشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے درمیان معاہدہ
شاہ سلمان مرکز اور انٹرنشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے درمیان معاہدہ
منگل 15 اکتوبر 2024 21:17
دس ملین ڈالر کی مالی سپورٹ کےلیے میمورنڈم پر دستخط کیے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ساتھ دس ملین ڈالر کی مالی سپورٹ کےلیے میمورنڈم پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے سینٹر فار آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر انجینیئر احمد بن علی البیز اور جی سی سی کےلیے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ریجنل سربراہ ماما دوسو نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی میں صحت، پانی، ماحولیاتی صفائی اور غذائیت کے شعبوں میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے پروگراموں کے علاوہ بے گھر افراد کےلیے مختص سرگرمیوں کی معاونت کی جائے گی، جس میں فوری امداد اور شیلٹرز شامل ہیں۔
یہ اقدام سعوی عرب کی جانب سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے غزہ میں متاثرہ فلسطینوں کو بچانے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کے اندرآتا ہے۔