Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل لاجسٹک فورم میں 16 ارب ریال سے زیادہ کے 65 معاہدے

فورم 12 سے 14 اکتوبر تک ریاض میں منعقد کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
گلوبل لاجسٹک فورم میں 16 بلین ریال سے زائد 65  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق فورم 12 سے 14 اکتوبر تک ریاض میں منعقد کیا گیا تھا۔
 لاجسٹک فورم کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے کیا تھا جس میں 13 ہزار سے زائد وزار اور30 ممالک کے شعبہ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
وزارت ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات نے قومی کمپنی برائے ادویات و طبی آلات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت جدید نوعیت کے طبی آلات درآمد کیے جائیں گے۔
 ایجیلیٹی لاجسٹک سروسز کمپنی نے مملکت میں اپنے گوداموں کو وسعت دینے اور سعودی ریلوے کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
علاوہ ازیں سعودی کارگو کمپنی نے فضائی سروسز کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نئی شراکت داری پر دستخط کیے۔
وزارت ٹرانسپورٹ  کا کہنا تھا  ایوی ایشن اور لاجسٹک سروسز کے حوالے سے خادم حرمین شریفین پروگرام کے حوالے سے سکالرشپ میں توسیع کا نیا معاہدہ کیا گیا جس میں سعودی ایئرپورٹس اور ہیلی کاپٹرز کمپنی کے علاوہ سعودی ریلوے شامل ہیں۔
شرکا نے فورم کے اختتام میں اس بات پر اتفاق کیا کہ امدادی کاموں کے حوالے سے ٹرانسپورٹیشن سروسز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں بحری جہاز رانی اور کارگو سروسز کی سلامتی کو بھی یقینی بنانا اہم ہے۔

شیئر: