Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تین روزہ گلوبل لاجسٹک فورم کا آغاز

کاروباری شخصیات اور لاجسٹک شعبے کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز کے زیراہتمام شاہ عبداللہ اکنامک سیٹر ریاض میں گلوبل لاجسٹک سروسز فورم کے افتتاحی سیشن کا آغاز ہو گیا۔
اخبار 24 کے مطابق فورم 14 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں مختلف ممالک کی معروف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔
 شرکا کو لاجسٹک سروسز کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس میدان میں فراہم کی جانے والی جدید خدمات سے متعارف کرایا جائے گا۔
لاجسٹک فورم میں مختلف ممالک کی معروف کمپنیوں کی اہم شخصیات شریک ہیں جو اپنے تجربات سے نمائش کے شرکا کو آگاہ کریں گے۔
گوبل لاجسٹک فورم میں معلوماتی سیشنز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
افتتاحی سیشن میں دس ہزار شرکا کی میزبانی کی جا رہی ہے اور 120 سے زیادہ سپیکرز شریک ہیں جن میں عالمی لیڈرز، وزرا، کاروباری شخصیات اور لاجسٹک شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی وژن 2030 کی اقصادی حکمت عملی کے مطابق لاجسٹک سیکٹر پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے۔
2024 کی دوسری سہ ماہی کے دوران نئے کاروبار کی رجسٹریشن میں 76 فیصد اضافے کے ساتھ  لاجسٹک سیکٹر مملکت میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ بن گیا ہے۔

شیئر: