Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین سعودی عرب مہم، اب تک 95 ملین پودے لگائے جا چکے

گرین سعودی عرب مہم کا آغاز سال 2021 میں کیا گیا تھا (فوٹو: الریاض)
سعودی عرب میں شجرکاری اور انسداد خشک سالی کے قومی مرکز کا کہنا ہے’ گرین سعودی عرب انیشیٹو کے آغاز کے بعد سے اب تک 95 ملین پودے اگائے جاچکے ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق گرین سعودی عرب مہم کا آغاز سال 2021 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد خشک سالی کا خاتمہ اور مملکت کو سرسبز بنانا تھا۔ 
مہم کے آغاز کے فوری بعد مملکت کے تمام علاقوں میں پودے اگانے کا آغاز کردیا گیا۔
گرین سعودی عرب مہم کے حوالے سے قومی مرکز کا کہنا تھا گرین انیشیٹیو میں 121 سے زائد حکومتی اور غیر منافع بخش نجی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔
مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں سبزے کا فروغ اہم ہے جس کے ذریعے ماحولیات کو درپیش چیلنجز اور خشک سالی کا تدارک مقصود ہے۔
یاد رہے کہ گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کے تحت خطے میں پچاس ارب درخت لگائے جائیں گے- کاربن کا اخراج کم ہوگا۔ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں دس فیصد سے زیادہ کمی آئے گی۔

شیئر: