Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کے ہسپتال میں 9 ماہ کے بچے کا کامیاب ڈائیلاسز سیشن

مرض موروثی طور پر ملا جو انتہائی نادر حالات میں ہوتا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں دمام کے ہسپتال میں گردے کے مرض میں مبتلا شیر خوار بچے کا ڈائیلاسز سیشن کیا گیا ہے۔
مشرقی ریجن میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جو کامیاب رہا۔
اخبار 24 کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا  بچے کی عمر ایک برس 9 ماہ ہے جبکہ اس کا وزن صرف 7 کلوگرام ہے جو اس عمر کے اعتبار سے انتہائی کم ہے۔
ذرائع نے بتایا’ بچے کو امراض گردہ کے شعبے میں لایا گیا جس کی حالت انتہائی پیچیدہ تھی‘۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا’ شیرخوار بچے کو یہ مرض موروثی طور پر ملا ہے جو انتہائی نادر حالات میں ہوتا ہے‘۔
طبی معائنہ سے معلوم ہوا کہ ’بچے کی حالت انتہائی خراب ہے جسے یومیہ بنیاد پر ڈائیلاسز کی ضرورت ہوگی جس کے بعد اسے مستقل بنیادوں پر ’کینولا‘ لگا دیا گیا‘۔

شیئر: