Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زندگی بچانے پر دلی خوشی‘، سعودی شہری نے انجان بچی کو گردہ عطیہ کر دیا

بچی کے دونوں گردے فیل ہوچکے تھے، اس کی حالت انتہائی خراب تھی۔(فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں امراض گردہ کے ہسپتال میں زیرِ علاج بچے کو اپنا گردہ عطیہ کرنے والے سعودی شہری عبداللہ العنزی کا کہنا ہے کہ ’ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کو دیکھ کر بہت دکھی ہوتا تھا۔‘
’سینٹر کے مریضوں کو دیکھ کر دل میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ کسی کی مدد اپنا گردہ دے کر کروں۔‘
عاجل نیوز کے مطابق سعودی شہری عبداللہ العنزی نے الاخباریہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ’تبوک کے کنگ سلمان ہسپتال کے امراض گردہ وارڈ کے ذمہ دار سے ملاقات کی اور گردہ عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔‘
ڈاکٹر نے میرا نام رجسٹر میں درج کر لیا، بعدازاں ہسپتال کی جانب سے کال آئی جس میں عطیہ کرنے کے حوالے سے مزید معلومات دریافت کی گئیں۔
’ہسپتال میں میرا طبی معائنہ ہوا اور بتایا کہ انہیں ایک بچی حنان الحویطی کے لیے گردے کا عطیہ درکار ہے۔‘
بچی کے دونوں گردے فیل ہوچکے تھے اور اس کی حالت انتہائی خراب تھی۔
عبداللہ العنزی کا کہنا تھا ’گردہ عطیہ کرنے کے بعد مجھے قلبی سکون ملا۔ یہ سوچ کر دل خوشی سے بھر جاتا ہے کہ میں کسی کی زندگی بچانے کا سبب بن گیا ہوں۔‘

شیئر: