Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونٹر سیزن فیسٹیول کے یادگار پروگرام سعودی عرب میں واپس آ رہے ہیں

انتہائی مقبول پروگرام ’نائٹ ٹائم سمٹ‘ العلا کے ایونٹس میں شامل ہو گا۔ فائل فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں رواں سال کے اختتام سے قبل جیسے جیسے موسم ٹھنڈا ہو رہا ہے، العلا ، ریاض اور جدہ میں  ونٹر سیزن فیسٹیول میں پرفارم کئے جانے والے پروگراموں کا ایک بار پھر انعقاد  کیا جا رہا ہے جو دیر تک یاد رکھے جانے والے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض کے علاقے بنبان میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا میوزک فیسٹیول ہو گا  جس میں یو کے کا راک بینڈ ’ساؤنڈ سٹروم‘ 12 سے 14 دسمبر تک تین دن پرفارم کرے گا۔
یہ الیکٹرانک ڈانس میوزک پروگرام ہے جس میں یو کے راک بینڈ میوزک شامل ہے جو اپنے 25 سالہ کیریئر کے دوران ریپ لیجنڈ ایمینیم کے ساتھ ناقدین اور شائقین کی طرف سے بار بار دنیا کے بہترین لائیو بینڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔
میوزک پروگرام میں علاقائی اور مقامی فنکاروں کی بھی نمائندگی نمایاں ہو گی اور انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانےکا موقع ملے گا۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تحت 5 سے 14 دسمبر تک سلور سکرین کے ستارے جدہ میں جھلملائیں گے، فلم فیسٹیول گذشتہ تین ایڈیشنز میں سب سے اہم فلمی میلے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ 
اس سال منعقد ہونے والے پروگراموں میں ابھی تک چند تفصیلات سامنے آئی ہیں جن میں نیو سنیما پروگرام کے تحت سعودی فلم سازوں کی طرف سے ثقافتی شناخت اور جدید سماجی موضوعات سے لے کر ذاتی فتوحات کے موضوعات پر 21 شارٹس اور 15 مختصر فلمیں شامل ہوں گی۔

فیشن شو میں ثقافت اور تاریخ کے لحاظ سے کچھ نیا اور بے مثال ہو گا۔ فوٹو عرب نیوز

العلا میں 7 سے 30 نومبر تک قدیم کنگڈمز فیسٹیول کے نام سے ایک ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں خصوصی تقریبات کا اہتمام ہے اس کے علاوہ سات ہزار سالہ انسانی تاریخ پر مبنی ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔
انتہائی مقبول پروگرام ’نائٹ ٹائم سمٹ‘ حجرا آف ڈارک بھی العلا کے ایونٹس میں شامل ہو گا۔
فیشن انڈسٹری کی دنیا سے لبنان کے انتہائی معروف فیشن ڈیزائنر ایلی صعب 13 نومبر کو ریاض میں دی وینیو میں ’1001 سیزنز‘ کا سٹیج  سجائیں گے، اس فیشن شو میں ایلی صعب کے تازہ ترین ڈیزائن کی نمائش کی جائے گی جس میں لائیو پرفارمنس بھی شامل ہو گی۔

لبنان کے  فیشن ڈیزائنر ایلی صعب ’1001 سیزنز‘ کا سٹیج  سجائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب  ہمیشہ سے ایلی صعب کے لیے انتہائی اہم مارکیٹ رہا ہے اور ’1001 سیزنز‘ میں آنے والے ڈیزائنز کے ساتھ آنے والے پروگرام ​​سے مملکت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
لبنانی فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اس سال مملکت میں ونٹر سیزن کے ریاض میں ہونے والے فیشن شو میں کچھ نیا اور بے مثال بنانے کا منصوبہ ہے جو  ثقافت کے لحاظ سے ہو گا۔
فیشن شو گزشتہ ہفتے شروع  ہونے والے ریاض سیزن کا حصہ ہے جس میں مملکت کے دارالحکومت میں ہونے والے دیگر بڑے ایونٹس شامل ہیں۔

بورس بریجچا جوکر ماسک کے ساتھ  ٹاپ ڈی جیز میں مانے جاتے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

جرمنی کے مشہور ڈی جے اور پروڈیوسر بورس بریجچا 31 اکتوبر کو جدہ کے اونکس ایرینا میں پرفارم کریں گے۔
ڈی جے بورس کارنیول وینس طرز کے جوکر ماسک کے ساتھ 17 سالہ کیریئر میں اپنے میوزک کے  باقاعدہ ریلیز اور البمز کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ڈی جیز میں مانے جاتے ہیں۔

جرمن ڈی جے سٹیفن بوڈزین پہلی بار مملکت میں پرفارم کریں گے۔  فوٹو عرب نیوز

جرمن ڈی جے اور پروڈیوسر سٹیفن بوڈزین پہلی بار مملکت میں یکم نومبر کو ریاض کے جیکس ڈسٹرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔
بوڈزین انتہائی معروف اور تربیت یافتہ کلاسیکی موسیقار ہیں جنہیں الیکٹرانک موسیقی سے محبت ہے اور وہ  اس حقیقت کی وجہ اپنے والد کے کلاسیکی موسیقی میں تجربے کو مانتے ہیں۔
سٹیفن بوڈزین کے لائیو شوز کو بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے، ریاض کے سامعین یقینا ان کی پرفارمنس پسند کریں گے۔

شیئر: