Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس ایک لاکھ سے زائد سعودیوں کو روزگار کی فراہمی

سرکاری شعبے کے لیےجدارات پورٹل پر اسامیوں کا اشتہار دینا ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے )
 ترقیاتی فنڈ برائے افرادی قوت ’ھدف‘ کے ڈائریکٹر جنرل ترکی الجعوینی کا کہنا ہے کہ رواں برس ایک لاکھ 22 ہزار سعودیوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق ترقیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ھدف پروگرام کے تحت ’جدارات‘ پورٹل لانچ کیا گیا ہے جس کا مقصد بے روزگار سعودی شہریوں کے کوائف جمع کرنا اوران کی صلاحیت و قابلیت کے مطابق انہیں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
جدارات پورٹل پر رجسٹرہونے والے شہریوں کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہےجبکہ 48 ہزار اداروں نے پورٹل پر رجسٹرکرایا ہے جنہیں افرادی قوت درکار ہے۔
الجعوینی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی شعبے کے لیے لازمی ہے کہ خالی اسامیوں کے بارے میں ’جدارات‘ پورٹل پر اشتہار دیں جبکہ نجی شعبے کو اس حوالے سے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چائیں تو پورٹل پر اسامیاں مطلوب ہیں کا اشتہار دیں یا نہیں۔
ڈائریکٹر ترقیاتی فنڈ نے تنخواہوں کے حوالے سے بتایا کہ نجی شعبے میں تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ اجرت بینکنگ شعبے میں جبکہ سب سے کم تعمیرات و ریٹیل سیکٹر میں۔

نجی شعبے کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)

نجی شعبے میں 11 ملین ملازمین رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 23 لاکھ 86 ہزار سعودی شامل ہیں ۔ رواں برس 2024 میں دو لاکھ 33 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں۔
تنخواہوں میں ہونے والے اضافے کے بارے میں الجعوینی کا کہنا تھا کہ سال 2018 میں 80 ہزار افراد کی تنخواہیں 20 ہزار ماہانہ تھی جبکہ سال 2023 تک یہ تعداد دو لاکھ 2 ہزار تک پہنچ گئی ۔

شیئر: