Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے وزارت افرادی قوت کے اقدامات

پٹرول سٹیشنز اور سروس سینٹرز کے 840 دورے بھی کیے ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت کی ٹیموں نے لیبر مارکیٹ کو ریگولیٹ و کنٹرول کرنے اور لیبر قوانین کو پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سال کے آغاز سے جولائی 2024 کے وسط تک نجی سیکٹر میں سات لاکھ سے زیادہ اداروں کے تفتیشی دورے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو 88 ہزار 776 وارننگ جاری کیں جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 329 ادارے لیبر قانون کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
ان خلاف ورزیوں میں 59 ہزار891 آجر شامل ہیں جو وزارت کی طرف سے مقرر اجرتوں میں اضافہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ 16 ہزار 295 ایسے ملازمین کے ایسے کیسز جنہیں تنخواہیں نہیں ملی تھیں جبکہ 7 ہزار 662 غیرملکیوں کے ایسے کیسز شامل تھے جو سعودی شہریوں کے لیے مخصوص پیشوں یا سرگرمیوں میں کام کرتے تھے۔
وزارت کی ٹیموں نے لوکلائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے 5 لاکھ 22 ہزار 92 اداروں کا دورہ کیا۔
 ان دورں کے نتیجے میں شہریوں کے لیے روزگار کے 9 ہزار 712 مواقع پیدا ہوئے اور متعدد شعبوں میں لوکلائزیشن کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملی۔ لوکلائزیشن قوانین پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کی شرح بڑھ کر 93.5 فیصد ہوگئی۔
ٹیموں نے متعلقہ حکام کے تعاون سے مملکت بھر میں پیٹرول سٹیشنز اور سروس سینٹرز کے 840 دورے بھی کیے ہیں۔

شیئر: