Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القصیم کا بریدہ کھجور میلہ گنیز بک میں شامل

یہاں کھجور کی سالانہ فروخت 3.2 ارب ریال سے زیادہ ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
گورنر القصیم شہزادہ  ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود نے کہا ہے کہ ’بریدہ  کھجور میلے کو گنیز بک نے اپنے ریکارڈ میں شامل کر لیا ہے‘۔
 سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے’ کے مطابق گورنر القصیم نے اس بات کا اعلان بریدہ ڈیٹس کارنیوال  کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر خالد النقیدان اور ان کی ورکنگ ٹیم کے استقبالیہ کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر گورنر القصیم نے میلے کے عہدیداروں، کمیٹی کے ممبران، کسانوں، سرمایہ کاروں، انتظامی کمیٹی اور اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والی تنظیموں اور علاقے کے عوام کو بھی مبارک باد پیش کی۔
گورنر القصیم نے اس موقع پر علاقے کے تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت علاقے میں کھجور کا سعودی معیشت اور عالمی سطح پر خطے کی شناخت کو اجاگر کرنے میں اہم  کردار  ہے۔
اس موقع پر گورنر القصیم نے نشاندہی کی کہ بریدہ  کھجور میلہ ان اقتصادی ایونٹس میں سے ایک ہے جو 4 لاکھ ٹن کھجوروں کی پیداوار 11 ملین سے زیادہ  درختوں سے حاصل کرکے ان کی مارکیٹنگ کے ذریعے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کارنیوال قدیم ترین خصوصی عالمی مارکیٹوں میں سے ایک ہے  جس کی سالانہ فروخت 3.2 ارب ریال سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارنیوال سعودی عرب کی کھجور کی کل پیداوار کا 50 فیصد پیدا کرتا ہے۔ 
کھجوروں کی 50 سے زائد اقسام کی مارکیٹنگ کرتا ہے اور 200 سے زائد سرگرمیوں کی میزبانی کرتا ہے اس لیے اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: