Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوڈ اتھارٹی کے سربراہ کی انڈین وزیر صنعت سے ملاقات

ملاقات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیز کی کانفرنس کے موقع پر ہوئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی( ایس ایف ڈی اے) کے سی ای او پروفیسر ہشام بن سعد الجضعی نے جمعے کو نئی دہلی میں انڈین وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات نئی دہلی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیز کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوئی ہے۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ اور مختلف شعبوں خصوصا انڈین کمپنیوں کی خوراک، دواوں، طبی آلات اور سپلائی کے شعبے میں مہارت کے حوالے سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 انڈیا کے ساتھ تعاون دنیا کے تمام حصوں میں دواوں کی تیاری کی سیفٹی، تاثیر اور معیار کو یقینی بنانے کےلیے بین الاقوامی معیار کے ساتھ ریگولیٹری فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک قدم ہے۔

شیئر: