Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ کی انٹرنیشنل انوینشن شو 2024 میں کامیابی

سعودی طلبہ نے انویشن نمائش میں سات پروجیکٹ پیش کیے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ایک ٹیم نے انٹرنیشنل انوینشن شو ( انوفا) 2024 کے 48 ویں ایڈیشن میں کامیابی حاصل کی ہے
ایس پی اے کے مطابق انٹرنیشنل انوینشن شو 16 سے 19 اکتوبر تک کروشیا کے شہر زغرب میں منعقد ہوا ہے۔
سعودی طلبہ کی ٹیم نے چھ گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔
گولڈ میڈل جیتے والے سعودی طلبہ میں سارہ بنون، تا لا آل رفدہ، تولین العتیبی، عبدالرحمن الغنام، ادریس الیامی اور لامار سلیمان شامل ہیں۔ انہوں نے خصوصی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

 یورپ کی دوسری بڑی انوینشن نمائش میں مملکت کی یہ پہلی شرکت ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

سلور میڈل مسک الحسینی نے حاصل کیا اور ایک خصوصی ایوارڈ بھی جیتا۔
سعودی طلبہ نے مکینیکل انجیئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میڈیسن، مائیکرو بائیولوجی، انوائرمینٹل انجیئرنگ اور انرجی میں سات پروجیکٹ پیش کیے۔
 یورپ کی دوسری بڑی انوینشن نمائش میں سعودی عرب کی یہ پہلی شرکت ہے۔

شیئر: