بلقان انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ میں سعودی طلبہ کی کامیابی
اولمپیارڈ میں 15 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 62 طلبہ نے شرکت کی۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے بلقان انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ 2024 میں دو ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 20 سے 26 ستمبر تک مقدونیہ میں ہونے والے اولمپیارڈ میں 15 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 62 طلبہ نے شرکت کی۔
قصیم محکمہ تعلیم کے طالبعلم عماد علی الحربی نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ محکمہ تعلیم بیشہ کے معاذ محمد القرنی نے تعریفی سند حاصل کی۔
یہ کامیابی مملکت کے اندر اور باہر کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کی جانب سے وزارت تعلیم کے تعاون سے سعودی طالب علموں کو فراہم کی جانے والی ٹریننگ اور تیاری کا ثبوت ہے۔
بلقان انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ میں سعودی عرب نے دوسری مرتبہ شرکت کی اور اب تک سات اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔