Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز اولمپیارڈ 2024 میں سعودی طلبہ کی کامیابی

اولمپیارڈ میں11 ممالک کے 200 طلبہ نے اعزازات کے لیے مقابلہ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے جنوبی کوریا میں منعقدہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز اولمپیارڈ 2024 میں کانسی کا تمغہ اور خصوصی اعزاز حاصل کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 12 سے 14 اگست تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں جاپان، روس اور چین سمیت11 ممالک کے 200 طلبہ نے اعزازات کے لیے مقابلہ کیا۔
ریاض، جدہ اور قصیم کے ہائی سکول کے طلبہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ الشرقیہ، مدینہ اور جدہ کے طلبہ کے ایک گروپ کو کوریا ایویلیوشن انٹسی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی کی جانب سے خصوصی اعزاز دیا گیا۔
اسٹینڈرز اولمپیارڈ مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ کے لیے ایک سالانہ بین الاقوامی مقابلہ ہے جس کا مقصد اسٹینڈرڈز پر اپنی گرفت ثابت کرنا، اسٹینڈرڈز اور ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کو فروغ دینا ہے۔
مقابلے میں شریک سعودی طالب علموں نے کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ میں ٹریننگ حاصل کی۔
اسٹینڈرز اولمپیارڈ 2006 میں جنوبی کوریا میں ایک مقامی ایونٹ کے طور پر شروع ہوا اور 2014 میں اسے ایک بین الاقوامی مقابلے میں تبدیل کیا گیا۔

شیئر: