شاہ سلمان مقابلہ حفظ قرآن برائے مغربی افریقی ممالک کی اختتامی تقریب
شاہ سلمان مقابلہ حفظ قرآن برائے مغربی افریقی ممالک کی اختتامی تقریب
ہفتہ 19 اکتوبر 2024 18:20
مقابلے میں 16 افریقی ممالک کے 136 حفاظ نے شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مقابلہ حفظ قرآن اور احادیث برائے مغربی افریقی ممالک کی اختتامی تقریب موریطانیہ کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پرسعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الرقابی بھی موجود تھے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اختتامی تقریب میں وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے اپنے پیغام میں موریطانیہ کے صدر محمد الغزوانی کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا جس میں 16 افریقی ممالک سے حفاظ نے شرکت کی۔
بعدازاں سعودی سفیر ڈاکٹر ارقابی نے اپنے خطاب میں کہا’ شاہ سلمان مقابلہ حفظ قرآن و احادیث کا انعقاد مختلف ممالک میں کیا جاتا ہے‘۔
جمہوریہ موریطانیہ کی وزارت اسلامی امور وتعلیم کے سیکٹری جنرل نے ڈاکٹر بیت اللہ احمد لسود نے حفاظ کی سرپرستی اور سنت نبوی کی ترویج کے لیے مملکت کے اقدام کی تعریف کی۔
وزارت اسلامی امور برائے مساجد کے سیکرٹری جنرل شیخ سلمان الخمیس نے مقابلہ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز مقابلہ حفظ قرآن اور احادیث میں 16 افریقی ممالک کے 136 حفاظ نے شرکت کی۔