Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موریطانیہ کے وزیراعظم کی مدینہ منورہ آمد، مسجد نبوی میں حاضری

مدینہ منورہ ایئرپورٹ پہنچنے پر مدینہ ریجن کے حکام نے خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
موریطانیہ کے وزیر اعظم محمد مسعود نے اتوار کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق موریطانیہ کے وزیر اعظم مسجد نبوی پہنچے تو حرمین شریفین انتظامیہ کے عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
قبل ازیں مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچنے پر مدینہ ریجن میں رائل پروٹوکول دفتر کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری اور دیگر حکام ان کے خیرمقدم کے لیے موجود تھے۔

شیئر: