Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کی دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کی کوششیں جاری

جمہوریہ کرغیز میں 280 فوڈ باکسز بھی تقسیم کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات شام، یمن، سوڈان اور اردن میں انسانی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شام میں حلب گورنریٹ کے شہر عفرین میں ایک ہزار321 فوڈ پارسل اور ایک ہزار 321 ہائی جین کٹس تقسیم کیں جس سے 7 ہزار 926  افراد نے فائدہ اٹھایا۔
یہ اقدام شمالی شام میں زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

یمن کے لحج گورنریٹ میں 740 فوڈ پارسل تقسیم کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)

یمن میں شاہ سلمان مرکز نے لحج گورنریٹ میں 740 فوڈ پارسل تقسیم کیے۔ اس سے 740 خاندانوں کے 5 ہزار 180 افراد مستفید ہوئے۔
یہ اقدام 2024 کے لیے یمن میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کی غذائی امداد کے منصوبے کا حصہ ہے۔
سعودی امدادی ایجنسی نے جمہوریہ کرغیز کے شہر اوش میں 280 فوڈ باکسز بھی تقسیم کیے جن سے ایک ہزار 400 افراد مستفید ہوئے۔

سوڈان میں رضاکارانہ طبی منصوبہ 12 سے 19 اکتوبر تک جاری رہا۔(فوٹو: ایس پی اے)

سوڈان کے علاقے پورٹ سوڈان میں رضاکارانہ طبی منصوبہ 12 سے 19 اکتوبر تک جاری رہا۔
شاہ سلمان مرکز کی طبی رضاکاروں کی ٹیم نے اب تک 15 تھائیرائیڈ آپریشن کامیابی سے مکمل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے اردن میں شامی یتیم بچوں اور اردن کی مقامی کمیونٹی کی مدد کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس سے ایک ہزار یتیم بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔

شیئر: