Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کا آغاز کب، کیا اس سال سردی زیادہ پڑے گی؟

’السروات‘ کے پہاڑی سلسلے پر سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اس سال موسم سرما گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ سرد نہیں ہو گا۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’موسمیاتی راڈار سے موصول ہونے والی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال مملکت میں سردی بہت زیادہ نہیں ہو گی۔‘
اس حوالے سے قومی مرکز کی جانب سےمتوقع موسمی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی اطلاع فراہم کر دی جائے گی۔
دریں اثنا ماہر موسمیات عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ ’عملی طور پر اس سال موسم سرما کا آغاز یکم دسمبر سے جبکہ فلکیاتی اعتبار سے 22 دسمبر سے ہو گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’رواں ماہ السروات کے پہاڑی سلسلے پر سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو 10 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔‘

شیئر: