Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ: موسم سرما میں پہاڑوں کی چوٹیاں گھنے بادلوں سے بغلگیر

الباحہ کا شمار بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
موسم سرما کے دوران باحہ ریجن کے خوبصورت قدرتی مناظر کی تصاویر نے صارفین کے دل جیت لیے۔ 
سعودی عرب کے جنوب میں واقع شہر الباحہ کا شمار بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے۔ یہ انتہائی خوبصورت اور سیاحوں کے لیے  پُرکشش علاقہ ہے۔

یہ سطح سمندر سے 2250 میٹر بلند ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

الباحہ سطح سمندر سے 2250 میٹر بلند ہے اس لیے یہاں کا موسم کافی معتدل ہوتا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے فوٹوگرافر نے موسم سرما کے حوالے سے باحہ کی تصاویر جاری کی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑوں کی چوٹیاں گھنے بادلوں سے بغلگیر ہو رہی ہیں اور پورا علاقہ درختوں اور سبز مناظر کے ساتھ شائقین کو دعوت دیدار دے رہا ہے۔ 

یہاں ہر جانب ہریالی آنکھوں کو بھلی لگتی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

موسم سرما میں باحہ کے دلکش قدرتی مناظر، اس کے بلند و بالا پہاڑ اور تفریحاتی مقامات قدرتی شاہکار نظر آتے ہیں جبکہ یہاں ہر طرف ہریالی آنکھوں کو بھلی لگتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: