Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مضبوط تعلقات اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پیر کو برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور دفاعی شعبے میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کی کوششوں کو سراہا گیا۔
 وزرائے دفاع نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور خطے میں کشیدگی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان جوائنٹ کو آرڈینیشن پر تبادلہ خیال کیا جس سے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ برطانوی وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران ہم نے اپنے مضبوط تعلقات اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کو اجاگر کیا‘۔
’علاقائی اور بین الاقوامی صرتحال کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے اور امن وسلامتی کو فروغ دینے کے حوالے سے کوششوں پر بھی بات چیت کی‘۔

شیئر: