Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ محمد بن زاید کی روسی صدر سے ملاقات، سٹرٹیجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال

روسی صدر کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشایئے میں شرکت کی ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پیر کو سرکاری دورے کے دوران کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی تعلقات کے مختلف پہلووں، دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک پارٹنرشپ کے فریم ورک کے اندر انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں، متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور خطے کی سلامتی ار استحکام کے لیے خطرہ بننے والے تنازعات کو روکنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں امارتی صدر نے روسی صدر کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشایئے میں شرکت کی۔
روسی صدرنے شیخ محمد بن زاید کے دورے کا خیر مقدم کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں سٹریٹجک پارٹنر شپ کی سطح تک لے جانے میں کوششوں کی تعریف کی۔
شیخ محمد بن زاید نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ آج میں نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی جس میں امارات، روس سٹرٹیجک پارٹنر شپ اور ترقیاتی مقاصد کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔
’امارات ایسے مواقع میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون بڑھانے کےلیے پرعزم ہے جو پائیدار ترقی، خوشحالی اور گروتھ فراہم کرتے ہیں‘۔

شیئر: