Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

ماسکو پہچنے پر اماراتی صدر کے خیرمقدم کےلیے باضابطہ تقریب ہوئی (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اتوار 20 اکتوبر کو روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔
وام کے مطابق ماسکو پہچنے پر اماراتی صدر کے خیرمقدم کےلیے باضابطہ تقریب ہوئی، امارات اور روسی فیڈریشن کے ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان، وزرا اور دیگر اعلی حکام بھی ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں بالخصوص معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر شعبوں پر بات چیت ہو گی۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر ہورہی ہے، مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان 22 سے 24 اکتوبر تک روسی شہر قازان میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ برکس کے رکن کی حیثیت سے یہ متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

شیئر: