Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن کی کمشنری ھروب کی خوبصورت وادی

کمشنری کی وادیوں میں سال بھر موسم انتہائی خوشگوار رہتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جازان ریجن کی کمشنری ھروب کی خوبصورت وادی اور وہاں کے دلکش نظارے مقامی سیاحوں کے لیے باعث کشش ہیں جو وہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق کشمنری میں سبزہ زار اور وہاں بہتے آبشار کے قدرتی خوبصورت مناظر و پُرفضا ماحول مملکت کے مختلف علاقوں سے تفریح کے لیے آنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
کمشنری کی وادیوں میں سال بھر موسم انتہائی خوشگوار رہتا ہے جس کی وجہ سے وادیاں سبزے سے بھری رہتی ہیں۔

وادی  کا الدوحین مقام تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے مثالی جگہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)

جیزان شہر سے 100 کلومیٹر شمال مشرقی سمت واقع آبشار اہل علاقہ کے لیے تفریح کا بہترین مقام تصور کیا جاتا ہے۔
وادی  کا الدوحین مقام تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے مثالی جگہ ہے جہاں پہاڑی کی چوٹی سے بہتے آبشار اور سبزہ زار قدرتی حسن کے شوقین لوگوں کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے جہاں کی تازہ ہوا میں سانس لینے سے تازگی اور توانائی کا احساس اجاگر ہوتا ہے۔

شیئر: