Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت چینی سیاحوں کے خیرمقدم کے لیے تیار‘ بیجنگ میں سعودی ٹریول ایکسپو

مملکت آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد دگئی ہوچکی ہے‘۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد بن عقیل الخطیب نے بیجنگ میں سعودی ٹریول ایکسپو کا افتتاح کیا۔
 سعودی ٹریول ایکسپو تیانتان پارک میں 26 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق اس کا مقصد عالمی سیاحت کے نقشے پر مملکت کی پوزیشن کو بہتر بنانا اور سعودی عرب آنے والے چینی سیاحوں کے خیرمقدم کے لیے سعودی سیاحتی مقامات کی تیاری کو ظاہر کرنا ہے۔
سعودی وفد نے اس موقع پر متعدد ملاقاتیں کیں اور معروف چینی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے۔ جن میں چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی، چائنیز ٹورازم چیمبر، چائنیز ایئرلائن اور ٹرپ ڈاٹ کام، ٹورینو، علی بابا، ہواوے، کلوک اور چینی سب سے اہم گروپ ایچ ورلڈ گروپ اور جین جیانگ گروپ شامل ہیں۔
احمد الخطیب کا کہنا تھا  ’اس عالمی مہم کے ساتھ دونوں ممالک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرکے چین کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانا  چاہتے ہیں۔ چینی سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لیے پرجوش ہیں خاص طور پر اب جب کہ مملکت کو چین سے آنے والے مسافروں کے لیے ترجیحی منزل کے طور پر تسلیم  کیا گیا ہے‘۔
سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او فھد حمید الدین نے کہا کہ ’چین، مملکت کے لیے ایک اہم اور بین الاقوامی مارکیٹ ہے۔ ہم چینی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھ کر پر جوش ہیں۔ 2023 اور 2024 میں مملکت آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد دگئی ہوچکی ہے‘۔
سعودی ٹریول ایکسپو میں الدرعیہ، العلا اور الباحہ میں سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے والے انٹرایکٹیو سیکشنز پیش کیے گئے جس میں وزیٹرز کےلیے مملکت کے مشہور مقامات کی تصاویر لینے کے مواقع تھے ۔ وزیٹرز نے سعودی روایتی کڑھائی (سدو) میں بھی حصہ لیا جبکہ روایتی میوزک پرفارمنس سے بھی لطف اٹھایا۔

ٹور گائیڈز کی تربیت  شامل ہے جو چینی بول سکتے ہوں (فوٹو سعودی ٹورازم اتھارٹی ایکس اکاؤنٹ)

اس موقع پر سعودی ٹورازم پارٹنرز نے جدہ، نیوم اور بحراحمر سمیت دیگر مقامات کا وزٹ کرنے اور ریاض سیزن میں خصوصی عالمی تقریبات میں شرکت کے لیے مختلف پیکیجز اور پیشکشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
سعودی سیاحت  نے چینی سیاحوں کی آمد کی تیاری کےلیے اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔جس مقصد انہیں مختلف اقدامات کے ذریعے ایک خوشگوار، محفوظ اور متاثر کن سفر کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ان کوششوں میں ٹور گائیڈز کی تربیت  شامل ہے جو چینی بول سکتے ہوں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: